اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں سیاسی جماعتوں اور سماجی و مذہبی تنظیموں نیز سول سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران سمیت انڈونیشیا، ملیشیا، عراق، ہندوستان، پاکستان، امریکی ریاستوں، یورپی ملکوں آسٹریلیا اور افریقی ملکوں میں صیہونیت مخالف مظاہرے کئے گئے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
ہزاروں فلسطینیوں نے بھی جمعہ الوداع کو دنیا کی دیگر اقوام کے ساتھ ساتھ عالمی یوم قدس منایا اور انہوں نے مسجد الاقصی کی جانب مارچ کیا جہاں صیہونی فوجیوں نے انتہائی سخت سیکورٹی بندشیں کر رکھی تھیں-
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲